11 جولائی 2013 - 19:30
انڈونیشیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی 5افراد ہلاک 200قیدی فرار

انڈونیشیا کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ افراد ہلاک اور15دہشت گردوں سمیت تقریباً 200قیدی فرار ہوگئے۔

ابنا ؛ انڈونیشیا کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران پانچ افراد ہلاک اور15دہشت گردوں سمیت تقریباً 200قیدی فرار ہوگئے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق پرتشدد ہنگامہ آرائی انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا کے شہر میدان کی انتہائی سیکوریٹی والی جیل میں ہوئی جہاں قیدی پانی اور بجلی کی کمی کے خلاف احتجاج کر رہے تھےجو بعد میں پرتشدد صورت اختیار کر گیاحالات پر قابو پانے کیلئے انتظآمیہ نےفائرنگ کی جواب میں قیدیوں نےجیل میں آگ لگا دی۔ ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران 5افراد ہلاک ہوئے جن میں تین قیدی اور جیل کے دو اہلکار شامل ہیں۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے دوران جیل سے تقریباً200قیدی فرار ہوگئے ،جن میں 15دہشت گرد بھی ہیں تاھم کہا جا رہا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں میں سے55قیدیوں کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲